کراچی: ضلع وسطی کے ہاٹ سپاٹ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عالمی وبا کورونا کی تیزی سے پھیلتی ہوئی لہر کو روکنے کیلئے کراچی کے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے تین سب ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈوان نافذ کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کا نفاذ 6 اپریل تک ہوگا۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد کی یونین کونسلز و یونٹس میں لگایا گیا، لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی، متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے مکین ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔
ادھر تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 965 ہو گئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار 42 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔