کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کروڑوں روپے کی شراب برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان کے ساحل سمندر پرکوسٹ گارڈزنے کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی
تفصیلات کے مطابق ترجمان کوسٹ گارڈزنے بتایا کہ لیاری بلوچستان کے ساحل سمندرسے 3805بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔ برآمد شدہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی،ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔خیال رہے پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔