بڑی کارروائی :ایس ایچ او کے گھر سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ پولیس کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا، اینٹی نارکوٹکس فورس حیدرآباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او کے گھر سے بھاری تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر میرپورخاص میں ایس ایچ او کےگھر پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس افسر کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔این اے ایف ترجمان کے مطابق ایس ایچ اوکےگھرسے496کلوحشیش،24کلوہیروئین،شراب سمیت کلاشنکوف،2پستول، رپیٹر،سیون ایم این اورمتعدد گولیاں برآمد کی گئیں، اے این ایف ٹیم کو دیکھ کر ایس ایچ او تھانہ میرپور خاص کنور سنگھ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حکام نے ملزم کے خلاف مقدمے کا اندراج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اے این ایف کے مطابق برآمد منشیات کی مالیت عالمی منڈی میں12لاکھ ڈالرسے زائد بتائی جاتی ہے۔اس سے قبل اے این ایف حکام نے فیصل آباد میں سائیاں والا موٹروے ٹول پلازہ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی تھی،اےاین ایف حکام کے مطابق برآمد منشیات میں 42 کلوچرس اور9کلو افیون شامل ہیں، جس کی مالیت کروڑوں روپے تھی۔