اپنے گھر کو درست کرنےکا کہیں تو غدار کہہ دیا جاتا،جاوید لطیف

Mar 24, 2021 | 12:53:PM

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گھر کو درست کرنے کی بات کریں تو غدار کہہ دیا جاتا ہے۔بنگلا دیش اور افغانستان مستحکم ہورہے ہیں کیونکہ وہاں عوام کاووٹ چوری نہیں ہورہا۔

 تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ میں یوم پاکستان کےموقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ معیشت کو استحکام بخشے بغیر ہم پاکستان مخالف قوتوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، بنگلا دیش اور افغانستان مستحکم ہورہے ہیں کیونکہ وہاں عوام کاووٹ چوری نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی حقوق کو تسلیم کرنا پڑےگا، ہم  پاکستان کی خاطر کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔ میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہحقیقی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرتی ہیں،کورونا ویکسین کے اربوں روپے کھانے والوں کو دوسروں پرکرپشن کا الزام لگانے کاکیاحق ہے۔


 

مزیدخبریں