اداکارہادی فردوسی اورمشعل حسن کی شادی ،تصاویر وائرل

Mar 24, 2021 | 13:31:PM

 (24نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکار ہادی فردوسی نے مشعل حسن سے دوسری شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ہادی فردوسی اور ان کی اہلیہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں اور ان کی اہلیہ کو عروسی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔ہادی فردوسی نے شادی کے روز آف وائٹ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا جب کہ ان کی اہلیہ نے آف وائٹ اور سی گرین رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔

 خیال رہےکہ ہادی فردوسی کی پہلی شادی شوبز انڈسٹری سے منسلک اداکارہ واسیہ فاطمہ سے ہوئی تھی،  اداکار جوڑی نے 2019 میں گھریلو تنازعات کی بناء پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ 

مزیدخبریں