پنجاب کے بعد سندھ میں بھی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔۔؟؟؟ سعید غنی کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہناہے کہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں صورتحال کنٹرول میں ہے ۔صوبے میں فی الحال سکول کھلے رہیں گے اور جہاں ضرورت پڑی صرف وہاں سکولوں کو بند کیا جائے گا۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد ہونے والے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اجلاس میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں کووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرل میں ہے اور یہاں شرح بہت زیادہ نہیں۔
سعید غنی نے بتایا کہ سندھ میں کل تک کورونا کی شرح 2.6 تھی جب کہ پنجاب اور کے پی میں بھی جہاں اسکول بند کیے جارہے ہیں وہ مخصوص اضلاع ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں فی الحال سکول چلتے رہیں گے اور جن سکولوں میں کیسز نکل رہے ہیں ہم انہیں بند کررہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں 154 سکولوں کو کچھ عرصے کے لیے بند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر سندھ کے کسی شہر میں کورونا کے کیسز بڑھتے ہیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑا تو وہاں اسکول بند کرنا پڑیں گے، اس لیے صرف جہاں ضروت ہوئی وہاں اسکول بند کریں گے۔