(24نیوز)سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی والدہ جڑانوالہ میں انتقال کر گئیں ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی والدہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر پینسٹھ گ ب نزد اواگت جڑانوالہ روڈ میں ادا کی جائے گی۔سیاسی و سماجی شخصیات نے لیگی رہنما کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔