(24نیوز) کراچی سٹیٹ بینک کے مطابق سال 2020 میں اسلامک بینکنگ کے ڈپازٹس میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں اسلامک بینکنگ کے ڈپازٹس 3390 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ۔سال 2019 میں اسلامک بینکنگ کے ڈپازٹس 2652 ارب روپے تھے ،اسلامک بینکس کا پوری بینکنگ انڈسٹری میں حصہ بڑھ کر 18.3 فیصد ہوگیا ہے ۔
اسلامک بینکنگ کے اثاثے سال 2020 کے آخر تک 4269 ارب روپے کے ہوگئے ، اسلامک بینکوں کے اثاثوں میں 30 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ،جبکہ سال 2019 کے آخر تک اسلامک بینکس کے اثاثے 3284 ارب روپے تھے جبکہ اثاثوں کے تحت اسلامک بینکس کا پوری بینکنگ انڈسٹری میں حصہ بڑھ کر 17 فیصد ہوگیا ۔خیال رہے ملک میں 22 اسلامک بینکوں کے 3456 برانچز کام کررہی ہیں ۔