بس۔۔ بہت برداشت کرلیا، اب مقابلہ ہوگا : مریم نواز کی للکار

Mar 24, 2021 | 15:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر ملز کیس ایک سیاسی مقدمہ ہے جو انتقام پر مبنی ہے۔ بہت پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوگیا، جتنا برداشت کرنا تھا کر لیا، انتقام سہہ کر برداشت کرکے ان کو ایکسپوز کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کویہ موقع نہیں دیاجائےگاکہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کوبچائے،  اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف نہیں، سیاست میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اپنی پالیسی ہے، ہمارے اپنے کچھ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھاکہ ان کے انتقام کوروکنا ہے اور مقابلہ کرناہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور تعلقات کو نبھاناجانتی ہوں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، اس میں اورکسی کا عمل دخل نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کرےگی۔