(24 نیوز)جے یو آئی (ف) نے مریم نواز شریف کی 26 مارچ کو نیب طلبی کا معاملہ پر ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جےیوآئی لاہور کا ہنگامی اجلاس ہوا ، جس کی صدارت مولانا نعیم الدین نے کی ،اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی۔ مولانا نعیم الدین کا کہنا تھا کہ اجلاس میں طے پایا کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ہر تحصیل کم از کم 50 گاڑیوں کے ہمراہ جلوس میں شرکت کرے گی، ہر تحصیل کم از کم 200 جماعتی جھنڈوں کا بندوست کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی کنٹینر بمعہ ساؤنڈ سسٹم ضلعی جماعت تیار کرے گی، تمام تحصیلیں ٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ صبح 9 بجے جمع ہوں گی۔ اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔