نواز شریف مجرم ۔۔پاسپورٹ کی تجدید نہ کی جائے۔۔وزارت داخلہ کا سیکریٹری خارجہ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزارت داخلہ نے سیکریٹری خارجہ کو خط لکھا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاںنواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پرکارروائی نہ کی جائے،نواز شریف مطمئن نہیں کرسکے کہ ان کا پاسپورٹ کیوں رینیو کیا جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کے مطابق نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں۔وہ سزا سے بچنے کیلئے جھوٹ بول کر سزا سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوئے۔نواز شریف نے باقی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹنی ہے۔خط کے مطابق نواز شریف کو8ہفتے تک ملک سے باہرعلاج کی اجازت دی گئی تھی۔نواز شریف واپس آنا چاہیں تو انہیں اب بھی سفری دستویزات فراہ کی جا سکتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے خط میں کہا ہے کہ ہمیںنوازشریف کی صحت اور علاج کے حوالے سے معلومات درکار ہیں، ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات کے حصول کیلئے نوازشریف سے راضی نامے پر دستخط کرائے۔راضی نامے پر دستخط کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن علاج کی تفصیلات حاصل کرے، وزارت داخلہ نے کہا کہ برطانیہ کے ڈاکٹرز سے نوازشریف کی صحت کی موجودہ صورتحال معلوم کی جائے، نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے نام اور پتہ بتایا جائے، برطانیہ میں ہونیوالے میڈیکل ٹیسٹ اور انکی رپورٹ سے آگاہ کیا جائے، نوازشریف کے اب تک برطانیہ میں ہونیوالے علاج کی تفصیلات بتائی جائیں، یہ بھی بتایا جائے کہ نوازشریف کی بیماری کا اس وقت کیا علاج ہورہاہے اس کے ساتھ ساتھ وازشریف کے علاج کی مد میں ادائیگیوں کی تفصیلات بھی دی جائیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ سے حکومت کی اجازت سے علاج کیلئے لندن گئے تھے ۔اور شہباز شریف نے ان کی واپسی کیلئے معمولی رقم کے اشٹام پر ضامن بنے تھے۔تاہم وطن واپسی کیلئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہنگامی طور نواز شریف کی صرف واپسی کیلئے سفری دستاویزات بنانے کی پیش کش کی تھی۔