نیب بھی مریم نواز کیخلاف ہائیکورٹ پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نیب لاہور نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو دو کیسز میں طلب کر رکھا ہے لیکن مریم نواز نے پی ڈی ایم کے کارکنوں کے ساتھ نیب میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہواہے۔
نیب کے مطابق مریم نواز نے دھمکی دی ہے کہ وہ اکیلی نیب میں پیش نہیں ہوں گی۔ مریم نواز کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ وہ انکوائری میں پیش ہونے کے بجائے نیب تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہیں جبکہ نیب قانون کے مطابق تحقیقات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے چودھرری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے اس لئے لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کو اکیلے نیب میں پیش ہونے کا حکم دے۔ مریم نواز کو پابند کیا جائے کہ وہ پیشی کے وقت مجمع کیساتھ نہ آئیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے آج بدھ کو اچانک ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور ہائیکورٹ نے12اپریل تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔