تاریخ میں پہلی بارسمندر میں بد ترین ٹریفک جام 

Mar 24, 2021 | 17:28:PM
تاریخ میں پہلی بارسمندر میں بد ترین ٹریفک جام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نہر سویز میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی جہاز ایور گرین پھنس جانے کے باعث سمندر میں ’ٹریفک جام‘ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی رپو رٹ میں بتا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایور گرین نامی جہاز مصر کی سویز نہر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر میں ہی پھنس گیا۔ نہر سویز 193 کلومیٹر طویل اور 205 میٹر چوڑی ہے جبکہ اس میں پھنسنے والا جہاز ایور گرین 400 میٹر لمبا اور 60 میٹر چوڑا ہے۔ 
جہاز کی مالک کمپنی ایور گرین مرین کارپس کے مطابق گزشتہ روز ایور گرین بحری جہاز چین سے نیدر لینڈز کے شہر روٹر ڈیم جا رہا تھا، نہر سویز کو پار کرتے ہوئے ہوا کے تیز دبائو کی وجہ سے اس کی سمت بدل گئی اور اس نے نہر کو بلاک کردیا۔
بحری جہاز پھنس جانے کے باعث نہر سویز کے پاس بحری جہازوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور یہاں سمندری ٹریفک جام کا منظر پیدا ہوگیا ہے۔