آرمی چیف سے برطانوی جنرل پیٹرک کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل سر پیٹرک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات( آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈلے کی جی ایچ کیو آمد ہوئی، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پیشہ وارانہ امور، باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی گئی۔
برطانوی کمانڈر نے پاک آرمی کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے افغان امن عمل کیلئے پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔
آرمی چیف نے برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ سے اظہار تشکر کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی برطانیہ کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔