(24 نیوز)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی جا نب سے اہلکاروں کیلئے ایک مستحسن اقدام ، ان کی ہفتہ وار ریسٹ کیلئے ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ’لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم‘ فورس کے مرکزی ڈیٹابیسHRMISاورتھانوں کےPSRMSکے ساتھ انٹی گریٹڈ ہے۔جدید آٹو میٹک سسٹم کے تحت تمام نفری کا”ہفتہ وار ریسٹ روسٹر“ بنے گا اور متعلقہ اہلکار کو ریسٹ کا ایس ایم ایس پہنچ جائے گا۔
آئی جی کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ریسٹ پولیس فورس کے ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے جسکی اجازت نہ دینے والے انچارجز اور سپروائزری افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔پولیس اہلکار انتہائی سخت حالات میں پریشر ڈیوٹیز سر انجام دیتے ہیں چنانچہ ہفتہ وار ریسٹ ملنے سے ان پر کام کا دبائو اور بوجھ کسی حد تک کم ہوسکے گا اور انکی کارکردگی میں بھی مزید بہتری آئے گی۔ یہ سسٹم آج سے ہی فوری طور پر فعال کردیا جائے تاکہ اہلکاروں کوہفتہ وار ریلیف کی فراہمی بلاتاخیر شروع ہوجائے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس فورس بالخصوص جونیئر رینک اہلکاروں کی ویلفیئر اور انہیں دوران ڈیوٹی بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ زیادہ محنت، توجہ اور بلند مورال کے ساتھ شہریوں کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دے سکیں۔
آئی جی کا پولیس اہلکاروں کی ویکلی آف سے متعلق اہم اقدام
Mar 24, 2021 | 18:22:PM