پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کے بعد قصہ پارینا ہوچکی ‘فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر اعلی پنجاب کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کے بعد ختم ہو چکی ،اب یہ جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف جلسے جلوس کا کھیل کھیلیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قوم کا یہ مسترد ٹولہ عوام کے سامنے پہلے ہی نمایاں تھا کہ انکو پاکستان یا عوام سے غرض نہیں انکو انکی کرسی کی فکر ہے اور مل بیٹھنے کا مقصد ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دینا تھا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکمت عملی سے آج پاکستان خوشحالی کی منازل کی طرف گامزن ہے۔ دنیا پاکستان کو عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ۔سرمایہ کاری آرہی ہے۔
فردوس عاشق نے کہا کہ اسی طرح پنجاب میں بھی وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں خوشحالی کا سفر جاری ہے ۔ملک کو لوٹنے والے آج بھی ہر طرح معاشی و سیاسی نقصان پہنچانے کی باتیں کررہے ہیں مگر بائس کروڑ عوام وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کھڑی تھی اور کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر خطہ کا ایک مضبوط ملک بن چکا ہے۔ حکومت عوام کی ہے اور عوام کی خوشحالی ہی حکومت کی اولین ترجیح ہے کرپشن کی دلدل میں ڈوبی پی ڈی ایم کی قیادت عوام کے سامنے تو جاتی عوام نے پہلے کی طرح ہمیشہ مسترد کرنا تھا قوم جان چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری اور انکے ساتھ انقلاب کی باتیں کرنے والے ہی ملک میں اصل مہنگائی بے روزگاری کے ذمہ دار ہیں کیونکہ انکی لوٹ مار کی سزا آج ملک و قوم کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔