اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد گیلانی نے اہم مشاورت کیلئے وکلا کو بلالیا

Mar 24, 2021 | 19:11:PM
اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد گیلانی نے اہم مشاورت کیلئے وکلا کو بلالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین سینیٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے اپنے وکلاسے مشاورت کی ،وکلانے یوسف رضاگیلانی کوعدالتی فیصلے سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضاگیلانی نے وکلاسے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے معاملے پر مشاورت کی، علی حیدر گیلانی کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی وکلاسے مشاورت کے بعدسپریم کورٹ جانے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف یوسف رضاگیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ عدالت توقع رکھتی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا،توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کئے جائیں گے، آرٹیکل 69 کے تحت عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی ، تحریری حکم میں مزید کہاگیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہے ۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ یوسف رضاگیلانی کے پاس متبادل آئینی راستہ موجود ہے،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہونے پر اکثریت کا دعویٰ کرتے ہیں،یوسف رضاگیلانی کے پاس اکثریت ہے تو وہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹا سکتے ہیں ،اسی اکثریت کی بنیاد پرگیلانی خود چیئرمین سینیٹ منتخب ہو سکتے ہیں،ایسا کرنے سے پارلیمنٹ کی خودمختاری بھی قائم رہے گی،الیکشن کا سار عمل ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیز فائر ۔۔ پیپلز پارٹی کا بھی مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس جانے کا اعلان