چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناانصافی کےخلاف ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے،بلاول بھٹو

Mar 24, 2021 | 19:30:PM

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق عدالتی فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناانصافی کےخلاف ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے، پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی کا احترام کرتی آئی ہے اور اس کیلئے لڑی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی آئین کی بالادستی پریقین رکھتی ہے،پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی پر کوئی سوال نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ سینیٹ انتخابات میں پریزائیڈنگ افسر کے ذریعے الیکشن چوری کیا گیا۔مستقبل میں بھی ایسا کرکے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف یوسف رضاگیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 13 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ عدالت توقع رکھتی ہے پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا،توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کئے جائیں گے، آرٹیکل 69 کے تحت عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی ، تحریری حکم میں مزید کہاگیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہے ۔

عدالتی فیصلے میں کہاگیاہے کہ یوسف رضاگیلانی کے پاس متبادل آئینی راستہ موجود ہے،گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہونے پر اکثریت کا دعویٰ کرتے ہیں،یوسف رضاگیلانی کے پاس اکثریت ہے تو وہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹا سکتے ہیں ،اسی اکثریت کی بنیاد پرگیلانی خود چیئرمین سینیٹ منتخب ہو سکتے ہیں،ایسا کرنے سے پارلیمنٹ کی خودمختاری بھی قائم رہے گی،الیکشن کا سار عمل ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز،رئیل سٹیٹ کا کاروبار کرنےوالوں پر بجلیاں گرا یں
 

مزیدخبریں