سیز فائر ۔۔ پیپلز پارٹی کا بھی مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس جانے کا اعلان

Mar 24, 2021 | 19:40:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیز فائر ہو گیا،جس کے بعدپیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھر پور شرکت کریگی۔ 
اس حوالے سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لئے نیب آفس پہنچیں ۔ پیپلز پارٹی کے قافلے کی خود قیادت کرونگا ۔انہوں نے سنٹرل پنجاب بھر کے کارکنوں اور رہنماﺅں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے قمر زمان کائرہ کو فون کر کے مریم نوا کی پیشی پر ریلی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
 یاد رہے کو مریم نواز سے اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمان بھی خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی نیب میں طلبی کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی رہنما مولاناعبدالغفورحیدری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔دورے کے دوران وہ جمعیت علمائے اسلام لاہورکی قیادت سے ملاقاتیں اور پریس کانفرنس کریں گے اور مریم نواز کیساتھ اظہاریکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور 26مارچ کوجے یوآئی کارکنوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل ( جمعرات ) کو لاہور پہنچیں گے ، مولانا فضل الرحمان خود ریلی کی قیادت کرکے نیب دفتر جائیں گے۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی پر شرکت کو رابطے سے مشروط کر رکھا ہے۔ 
دوسری جانب مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب طلبی پرا میر جے یوآئی لاہورمولانا نعیم الدین کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی تیاریوں کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ، مولانا نعیم الدین نے کہا ہر تحصیل کم ازکم 50 گاڑیوں کے ہمراہ شرکت کرے گی اور ہرتحصیل کم ازکم200جماعتی جھنڈوں کابندوست کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹینر،سانڈسسٹم ضلعی جماعت تیارکرےگی اور تمام تحصیلیں نیب دفترٹھوکر نیاز بیگ پر کارکنان کے ہمراہ جمع ہوں گی۔اجلاس میں مدارس کا دورہ کرنے کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہبازگل پرانڈے اور سیاہی پھینکنے والے ملزموں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیاگیا
 

مزیدخبریں