اہم شخصیت کے ایک ٹویٹ سے بٹ کوائن کی قیمت میں اتنا اضافہ ۔۔سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانےوالی معروف کمپنی ٹیسلانے بٹ کوائن میں گاڑیاں بیچنے کاباقاعدہ اعلان کردیا۔ ٹیسلاکے بانی ایلن مسک نے کہا ہے کہ اب ہمارے گاہک بٹ کوائن کے ذریعے گاڑیاں خریدسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کے بانی ایلن مسک نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کہ اب آپ بٹ کوائن کے ذریعہ گاڑی لے سکتے ہیں۔ ایلن مسک کامزید کہناتھاکہ امریکاسے باہر رہنے وا لے سال کے آخرتک گاڑیاں خریدسکیں گے۔ ایلن مسک کے ٹویٹ کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک چار فیصد اضافہ ہوگیا۔جس سے دوسری کرنسیوں میں کا روبار کرنے وا لے سرمایہ کا روں کو بے حد نقصان ہوا ہے۔