آصف زرداری کی بات سے اتفاق نہیں کرتا،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، انہیں اپنی بات کرنے کا حق ہے۔اجلاس کی باتیں باہر نہیں آنی چاہئے تھیں ، اجلاس میں باتیں اعتماد کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں تنقید بھی ہوتی ہے اختلاف رائے بھی ہوتا ہے۔ سیاسی لیڈر جانتا ہے کہ کیا بات کرنی چاہئے اور کون سی نہیں ،سیاست کی بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ کونسی بات نہیں کرنی۔اگر کوئی سیاستدان بات کرتا ہے تو یہ اس کی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اجلاس کا مقصد واضح تھا کہ لانگ مارچ اور استعفوں پر بات کی جائے،اس طرح کی تنقید سے تحریک کا مقصد ہٹ جاتا ہے۔پیپلزپارٹی اگر کوئی راستہ بتا سکتی ہے تو پی ڈی ایم اس کو سنے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اصل مقصد نظام کی تبدیلی ہے۔ 170 ممبر اگر استعفے دیتے ہیں تو یہ نظام نہیں چل سکتا ، نظام کو آج بھی نہیں چل رہا۔ہم نے 73 سال جو تجربے کئے ہیں وہ ناکام ہو گئے، ان سے ملک نہیں چلا۔ملک کے نظام کو تبدیل کرکے آئین کے مطابق کیا جائے ورنہ آپ سو الیکشن کروا لیں سو تجربے کرلیں یہ ملک آگے نہیں چلے گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی شدت میں کمی نہیں آ ئے گی۔ پی ڈی ایم کا مقصد واضح ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بیان دینے سے حل نہیں ہو گا اس پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد گیلانی نے اہم مشاورت کیلئے وکلا کو بلالیا