اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد ایک اور سروس پر پابندی 

Mar 24, 2021 | 20:29:PM

(24 نیوز)اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی لگادی گئی ،سول ایوی ایشن کی جانب احکامات جاری کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اندرون ملک چلنے والی پروازیں میں مسافروں کو پانی کی سروس معطل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی، مسافروں کیلئے سیٹوں پر ہی پانی کی بوتلیں مہیا کی جائیں،سی اے اے نے مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی سیٹوں پر پانی رکھنے کی ہدایات کردی،فیصلہ جہاز کے کریو اور مسافروں کے مابین رابطے کو کم کرنے کیلئے کیا گیا۔

مزیدخبریں