(24 نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، کورونا وائرس سے بچاو اور شوبز سرگرمیوں سے عارضی دوری اختیار کی ہوئی ہے اور ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں،سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کی دوست بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامرکی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کے مداح بھی ان کے ویڈیو اورتصاویر سامنے آنے پر مختلف تبصرے کرتے ہیں۔کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ان دنوں شوبز سے عارضی دور اختیار کی ہوئی ہے،اداکارہ ہانیہ عامرکی اپنی دوست مدیحہ عظمت کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر امریکہ میں ہیں، ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ بہت ہی کیجوئل ڈانس کا انتظار کرتے ہوئے اپنی دوست مدیحہ عظمت کے ساتھ، ویڈیو سامنےآنے پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاوری گرل دنانیر کی ویڈیووائرل ہوئی تھی،اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیبل پر کھا نا لگا ہوا ہے جس پر بہت سے دوست ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔اس دوران ہانیہ عامر دنا نیر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی ہیں ۔
کھانا کھاتے وقت دنا نیر کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہوئی تو ہانیہ عامر نے پیار بھر انداز میں ڈانٹتے ہوئے دنا نیر کی توجہ کھانے کی طرف کرائی اور پھر کھانا کھلایا۔ انسٹا گرام پر اس ویڈیو کےوائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے کمنٹس کی لا ئن لگ گئی ہے۔
ہانیہ عامر کا امریکا میں ڈانس، ویڈیو وائرل
Mar 24, 2021 | 20:45:PM