وزیراعظم نے مشترکہ مفادا ت کونسل کا اجلاس ملتوی کیوں کیا؟

Mar 24, 2021 | 20:45:PM

(24 نیوز)وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا 31 مارچ کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس اب 7 اپریل کو شیڈول کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ,وفاقی وصوبائی اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اوگرا آرڈیننس 2002 میں ترامیم پر غور، ذرائع تیل وگیس کی درآمد کے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے معاملے پر بھی بات چیت ، نیپرا کی سالانہ اسٹیٹ آف انڈسٹری 2018-19 اور 2019-20 رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
اس اجلاس میں سی سی آئی کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر غور کے علاوہ گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں