ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز،رئیل سٹیٹ کا کاروبار کرنےوالوں پر بجلیاں گرا یں

Mar 24, 2021 | 20:53:PM
ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز،رئیل سٹیٹ کا کاروبار کرنےوالوں پر بجلیاں گرا یں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف بی آرنے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرط پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل سٹیٹ ایجنٹس کو خصوصی سوالنامہ جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جاری سوالنامے میں پراپرٹی ڈیلرز کیلئے 60 سوالات پر مبنی سوالنامہ جاری کیا گیا ہے۔
اس سوالنامے میں پراپرٹی میں مشکوک سرمایہ کی معلومات مانگی گئی ہیں، اب پراپرٹی خریدنے والے مشکوک گاہک کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔

اس کے علاوہ کیش پر پراپرٹی خریدنے والوں کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔ اگر گاہک کی پراپرٹی ورثے سے ملی ہے تو اس کے بارے میں بھی تمام معلومات بتانا ہوگی۔ پراپرٹی ڈیلرز کو تمام سوالات کے مفصل جواب دینا ہوں گے۔