پی ٹی آئی ایم پی اے کی فریال تالپور سے ملاقات، حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا

Mar 24, 2021 | 21:28:PM

(24 نیوز) پی ایس 18 اوباڑو سے پی ٹی آئی کا ایم پی اپنے مسائل حل ہونے پر پیپلزپارٹی رہنماﺅ ں کے پاس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت کا ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ عوام کے مسائل حل نہ ہونے پر پریشان ۔پی ٹی آئی ایم پی اے شہریار خان شر کی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اور سہیل انور سیال سے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔
ایم پی اے شہریار خان کا کہنا تھا انتظامیہ اور وفاقی حکومت کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود پی ایس 18اوباڑو کے مسائل حل نہیں ہوئے جس کے بعد پیپلزپارٹی پارٹی رہنمائوں پاس آیا ہو۔
ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور اور سہیل انور سیال نے مسائل سننے کے بعد انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز،رئیل سٹیٹ کا کاروبار کرنےوالوں پر بجلیاں گرا یں
 

مزیدخبریں