اسرائیلی الیکشن میں بڑا بریک تھرو۔۔ اسلام پسند پارٹی 'کنگ میکر' بن گئی

Mar 24, 2021 | 22:55:PM

(24 نیوز) اسرائیلی الیکشن میں پہلی مرتبہ اسلام پسند رعام پارٹی کی زبردست کامیابی ۔پارلیمنٹ میں بطور کنگ میکرانٹری۔
تفصیلات کے مطابق اے ایف پی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ رعام پارٹی کے قائد منصور عباس نے ماضی میں دیگر عرب جماعتوں کے موقف کے برعکس اسرائیلی حکومت میں شمولیت کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا۔منصور عباس نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویومیں بتایا کہ 'ہم وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے کیمپ یا ان کے حریف سے 'ملنے کے لیے تیار ہیں اور میں کسی کی جیب میں نہیں ہوں'۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے انتخابات میں اب تک 90 نتائج سامنے آگئے ہیں اور اب تک ان کی جماعت نے 120 کے ایوان میں 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب تک سامنے آنے والے نتائج میں نیتن یاہو یا اس کی حریف جماعت کو حکومت سازی کے لیے واضح برتری حاصل نہیں ہوسکی ہے اور اتحاد کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہوگی۔
 نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں نے 52 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور ان کی طویل حکمرانی کا خاتمہ چاہنے والی جماعتوں کو56 نشستیں ملی ہیں۔نیتن یاہو کو 61 نشستوں کی اکثریت حاصل کرنے کے لیے منصور عباس کے ساتھ ساتھ مذہبی قوم پرست پارٹی کی حمایت بھی درکا ہوگی جس کے پاس 7 نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیت کے ایک ٹویٹ سے بٹ کوائن کی قیمت میں اتنا اضافہ ۔۔سب دنگ رہ گئے

مزیدخبریں