(24 نیوز)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا ٹیک آف سے پہلے رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاو¿نج لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایم پی اے حلقہ مسائل حل کیلئے ایسی جگہ پہنچ گیا ، جان کر عمران خان بھی پریشان ہو جائینگے