(24 نیوز)سعودی وزارت صحت نے رمضان المبارک میں اجتماعی سحری و افطاری کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور لوگوں کی صحت کی سلامتی کے لئے کی گئی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہوٹلوں میں افطار بوفے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ ہوٹلوں کے ہالز میں بھی سحری اور افطار کے اجتماعات منعقد نہیں ہونگے۔ اسی طرح کھلی جگہوں پر بھی ٹینٹ لگا کر اجتماعات پرپابندی لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی الیکشن میں بڑا بریک تھرو۔۔ اسلام پسند پارٹی 'کنگ میکر' بن گئی