ن لیگ اور پی پی کی بیان بازی ۔۔فضل الرحمان بھی میدا ن میں کو د پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کو بچانے کیلئے متحرک ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپس کے اختلافات بھلا کر آگے بڑھنا اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں منفی گفتگوسے گریزکریں، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو 90کی دہائی والی سیاست سے بالاترہوکرسوچناہوگا، امیدہے کہ تمام جماعتیں پی ڈی ایم کے فیصلوں کااحترام کریں گی۔
یاد رہے کہ پچھلے چند رو ز سے پی پی اور ن لیگ کی جا نب سے ایک دو سرے کیخلاف بیان بازی کا سلسلہ شرو ع ہو گیا تھا جو اب کا فی حد تک کنٹرول ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیؒں:رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اجتماعات پر پابندی