(24 نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جاری، سرکاری نرخ نامے میں 7 روپے اضافے سے فی کلو قیمت 335 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، برائلر کی قیمتوں میں تین دنوں 33 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا، سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، مرغی کا گوشت 328 روپے سے بڑھ کر 335 روپے فی کلو ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 223روپے جبکہ پرچون ریٹ 231 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔ دوسری جناب فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن ہی سرکاری نرخ نامہ ہی برقرار انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی فروخت ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر میں مرغی کا گوشت 320 روپے سے بڑھ کر 328 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 218 روپے جبکہ پرچون ریٹ 226 روپے فی کلو جاری ہوا۔گرمی میں اضافے کے باوجود فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن ہی سرکاری نرخ نامہ برقرار رہا اور انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 860 روپے کی فروخت ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج 200روپے فی تولہ کا اضافہ ہواتھا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 7ہزار 700روپے کا ہوگیاتھا۔اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 98ہزار725 روپے رہی۔اور 21قیراط فی تولہ سونا 94ہزار237 روپے میں فروخت ہوا جبکہ صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کے نرخ 1365 روپے رہے۔