سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے 26 سینیٹرز کا اتحاد،کس پارٹی کو ووٹ د ینگے،دیکھئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینٹ کے 26 اراکین نے تحریری طور پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو یقینی دہانی کروائی ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے لیے لیگی امیدوار کو ووٹ دینگے۔
نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حامی سینیٹرز کی تعداد 28 ہوگئی ،اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 ووٹ چاہیے ہوتے ہیں۔ایوان بالا میں اس وقت ن لیگ کے 17،جے یو آئی (ف) کے پانچ،نیشنل پارٹی دو اور پختونخوامیپ کے دو سینیٹرز ہیں۔جنہوں نے تحریری طور پر یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ہمار ا ووٹ لیگی امیدوار کے لیے ہے۔
بی این پی مینگل کے دو سینیٹرز بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حامی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے 26 ووٹ درکار ہوتے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کو اسوقت 28 سینیٹرز کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی کی بیان بازی ۔۔فضل الرحمان بھی میدا ن میں کو د پڑے