جماعت اسلامی اپوزیشن لیڈر کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی تجویز کنندہ بن گئی

Mar 24, 2021 | 23:29:PM
جماعت اسلامی اپوزیشن لیڈر کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی تجویز کنندہ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی اپوزیشن لیڈر کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی تجویز کنندہ بن گئی،سینیٹر مشتاق احمد خان نے یوسف رضاگیلانی کے تجویز کنندہ کے کاغذات پر دستخط کردیئے۔
ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے جس جماعت کو ایوان میں اکثریت حاصل ہواسے ہی اپوزیشن لیڈر ملنا چاہئے،جماعت اسلامی یوسف رضاگیلانی کو سپورٹ کرے گی ۔
واضح رہے کہ پیر کے روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی تھی ،ملاقات میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی