پی ڈی ایم کے بے اختیار صدر فضل الرحمان مستعفی ہو جائیں،حافظ حسین احمد

Mar 24, 2021 | 23:47:PM
پی ڈی ایم کے بے اختیار صدر فضل الرحمان مستعفی ہو جائیں،حافظ حسین احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اب اپنی باقی ماندہ ساکھ اور وقار بچائے کےلئے پی ڈی ایم کی صدارت سے فوراًمستعفی ہوجانا چاہئے۔
 حافظ حسین احمد نے کہا کہ نیب کے خلاف مظاہروں اور جیل بھرنے کی دھمکیاں بھی ”گیڈر بھبکی“ ثابت ہوسکتی ہیں۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ مریم نواز بھی اپنے والد کی طرح گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت قبل از ”وارنٹ“ حاصل کرچکی ہے مسلم لیگ ن کے اس تازہ دلیرانہ انفرادی اقدام کے بعد مولانا فضل الرحمن کو ایک اور تازہ دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے انفرادی فیصلوں کے باعث مولانا فضل الرحمان محض ایک نمائشی اور بے اختیار صدر ثابت ہوچکے ہیں لہٰذا مولانا فضل الرحمان کو اب اپنی باقی ماندہ ساکھ اور وقار بچائے کیلئے فوراًمستعفی ہوجانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی اپوزیشن لیڈر کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی تجویز کنندہ بن گئی