مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں، اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے کپتان ہیں، حافظ حمد اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بارہویں کھلاڑی نہیں ،اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے کپتان ہیں۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی جانب سے فضل الرحمٰن کو سیاست کا بارھویں کھلاڑی قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کے کپتان ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، بہتر ہے کہ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفیٰ دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے کیونکہ وہ اکثریت کھوچکے ہیں،عمران خان کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے اور آئین کے مطابق وہ وزیراعظم بھی نہیں رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ عاشق بہن ہے ،بے دھیانی میں دوپٹے سے چہرہ صاف کیا، مفتاح اسماعیل کی وضاحت