شیخ زاید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ  آئی سی یو  میں آتشزدگی

Mar 24, 2022 | 08:52:AM
چلڈرن وارڈمیں آتشزدگی،فائل فوٹو
کیپشن: چلڈرن وارڈمیں آتشزدگی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخ زید ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے سبب آ گ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ر حیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں آگ لگ گئی جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے خیال رہے وارڈ میں 20 نومولود زیر علاج ہیں جنہیں نرسوں اورگارڈز  نے دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا ہےجبکہ تمام کے تمام نومولود محفوظ ہیں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، بعد ازاں  آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیر اعظم سے عامر لیاقت کی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات