مرغیوں کو تنگ کرنے پر چچا نے کمسن بھتیجے کوقتل کردیا،والدہ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں چچا نے مرغیوں کو تنگ کرنے پراپنے بھتیجے کو گولی مار کر قتل کردیا جبکہ بچے کی والدہ زخمی ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے آغا میرجانی کے مہمند آباد میں پیش میں آیا، چچا نے طیش میں آکر کمسن بھتیجے اور اس کی ماں کو گولی مار دی،جبکہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ، ایف آئی آر میں بچے کی زخمی ماں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت ان کا بیٹا مدثر ان کی گود میں تھا جب اس کے چچا محسن نے غصے میں آکر میرے بیٹے کو مارنے کے لیے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔
ایف آئی آر میں مزید لکھا ہے کہ ’قتل کی بنیادی وجہ چوزوں کا تنازع تھا ،محسن نے اپنے گھر میں مرغیاں پال رکھی تھیں جن کو ان کا بھتیجا مدثر اکثر تنگ کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وعدے پورے کرینگے ،اس وقت حکومت نہ چھوڑیں ، حکومت کی ایم کیو ایم سے درخواست