کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، ملک بھر میں 210 مریض رپورٹ

Mar 24, 2022 | 09:44:AM

 (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، دو سال بعد مسلسل دوسرے روز بھی کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی، دو سو دس نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ تیئس ہزار بہتر ہو گئی۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 63 ہے جبکہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 333 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 180 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 676 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 54 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    پریشان حال شوہر نے ظالم بیوی سے نجات کا ایسا طریقہ ڈھونڈاجو وہم گمان میں بھی نہ تھا

مزیدخبریں