مختلف واقعات میں تین خواتین قتل

Mar 24, 2022 | 10:30:AM

(ویب ڈیسک)معمولی تلخ کلامی پر پانچ بچوں کی ماں کو خاوند نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور  اور بورے والا میں مختلف واقعات میں تین خواتین قتل کر دی گئیں۔  معمولی جھگڑے پرخاوند نے بیوی، غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا جبکہ 24سالہ خاتون کی گھر سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

نواحی گاؤں 193ای بی میں معمولی جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، مقتولہ نازیہ بی بی 5بچوں کی ماں تھی تھانہ گگوپو لیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق محمد اشرف مغل اور اس کی بیوی نازیہ کے درمیان معمولی توں تکرار ہوئی جس پر اشرف مغل نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنی بیوی کا گلا گھونٹ کر اس کی جان لے لی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچادیاہے۔

 علاوہ ازیں نواحی گاؤں تریڈا مکھنے والا میں ماں کو بیٹے نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ قتل کرنے کے بعدملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:    او آئی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری

مزیدخبریں