(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے میڈیا ٹاک شو میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ے کہ عمران خان اور عثمان بزدار کو این آر او کی ضرورت ہے، بزدار عمران خان کو چھوڑ کر بھاگنے والے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے پاس بھی 2 سے 3 جبکہ سنا ہے ق لیگ کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں۔تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی احد میر سے علیحدگی۔ صحافی خاتون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
انہوں نے بتایا کہ 2 وزیر آنا چاہ رہے ہیں لیکن ان کیلئے گنجائش نہیں بن رہی، اگر گنجائش بن گئی یا ہم میں کچھ لوگ راضی ہوگئے تو شاید وہ آ جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی تنخواہ چھین کر روزانہ پٹائی لگاتی تھی،شوہر نے انتہائی قدم اٹھالیا