(ویب ڈیسک)صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار نے عدم اعتماد کی تحریک میں رکن پارلیمان کے ووٹ کے حق کو انفرادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 95 کے تحت ووٹ ڈالنا رکن قومی اسمبلی کا انفرادی حق ہے اور کسی سیاسی جماعت کا حق نہیں،لہٰذا کسی رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکا نہیں جاسکتا۔آرٹیکل63 اے کے تحت ایم این اے کو ووٹ ڈالنے سے پہلے نہیں روکا جاسکتا جب کہ آرٹیکل 95 کے تحت ڈالا گیا ہر ووٹ گنتی میں شمار ہوتا ہے۔سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے نظام حکومت چلاتے ہیں۔سپریم کورٹ بار کے مطابق ہر رکن قومی اسمبلی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے میں خود مختار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری
صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع
Mar 24, 2022 | 11:27:AM