واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

Mar 24, 2022 | 12:35:PM

(ویب ڈیسک)موبائل ایپلی کیشن نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کی سہولت فراہم کردی۔ اب صارفین مختلف ڈیوائسز اور ویب ، ڈیسک ٹاپ پر بیک وقت ایک ہی اکاونٹ استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین مرکزی یعنی جس ڈیوائس میں اکاونٹ بنایا گیا ہو اس کے علاوہ 4 مختلف ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔تاہم اگر فون 14 دن تک غیر فعال رہتا ہے تو منسلک ڈیوائسز منقطع ہو جائیں گی۔
ملٹی ڈیوائس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے، صارفین کو اپنے واٹس ایپ ورژن کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی اورواٹس ایپ کا لیٹسٹ ورژن ڈاون کرکے یہ سہولت حاصل کی جاسکے گی ۔اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین اپنے واٹس ایپ اکاونٹس کو مختلف ڈیوائسز پر بیک وقت پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بیوی تنخواہ چھین کر روزانہ پٹائی لگاتی تھی،شوہر نے انتہائی قدم اٹھالیا

مزیدخبریں