پاکستان میں سیاسی بحران۔۔وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی 

Mar 24, 2022 | 13:15:PM
عمران خان ، خطاب
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف کو وزیراعظم تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی جگہ پی ٹی آئی سے کسی دوسرے رہنما کو وزیر اعظم نامزد کر دیں تاکہ اتحادی جماعتیں کوئی مثبت فیصلہ کر سکیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔حکومتی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، امین الحق، خواجہ اظہار الحسن اور جاوید حنیف شامل تھے۔
حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی قیادت کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا، اس وقت حکومت مشکل میں ہے اور ہمیں تنہا نہ چھوڑیں، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے۔ایم کیو ایم نے پہلی تجویز یہ دی کہ وزیر اعظم اپنی جگہ پی ٹی آئی سے کسی دوسرے رہنما کو وزیر اعظم نامزد کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:منظور وسان کا عمران خان کے حوالے سے تہلکہ خیز دعویٰ