چودھری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات کی تردید آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
قریبی ذرائع کے مطابق سینئرسیاستدان چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں کی، وہ بنی گالہ وزیراعظم سے ملنے گئے نہ کوئی ایساپروگرام ہے۔چوہدری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کے عوام کیساتھ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے قبل ازوقت انتخابات کا اشارہ دیدیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں حلقہ کے عوام کیساتھ موجود ہیں،ان کاوزیراعظم سے ملنے کاکوئی پروگرام بناہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سیاسی بحران۔۔وزیراعظم کو تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی