طلبا ہوشیار۔ میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل کردیا، اب رزلٹ کارڈ پر بھی سپلیمنٹری کا لفظ بھی تحریر نہیں ہوگا.
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے رواں سال سے بچوں سے ضمنی امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا ، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے مشاورت کے بعد تعلیمی بورڈز کا امتحانی نظام تبدیل کردیا , تعلیمی سال میں صرف دو بار امتحانات منعقد کروائے جائیں گے، نیا امتحانی نظام موجودہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہے.
محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق دوسرا سالانہ امتحانات ستمبر میں منعقد ہوگا، ایسے امیدوار جو سالانہ امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ ستمبر میں دوسرے امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کیلئے نیا نصاب شائع نہ ہونے کے باعث رواں سال سکولوں میں طلبا کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہ ملنے کا امکان ہے،لاہور میں زیر تعلیم 6 لاکھ سے زائد بچوں کیلئے 30 لاکھ سے زائد کتابیں درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک کی دوستی۔۔ 50 سالہ جاپانی خاتون کو سرگودھا کھینچ لائی
اساتذہ کا کہنا ہے کہ دو ماہ کےقلیل عرصے میں اتنے بڑے پیمانے پر کتابوں کی اشاعت ٹیکسٹ بک بورڈ کیلئےممکن نہیں ہوگا، کتابیں کی اشاعت نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں طلبا کو گرمیوں کی چھٹیوں کا ہوم ورک نہیں مل سکے گا جبکہ پی سی ٹی بی کا کہنا ہے کہ سلیبس کی اشاعت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے؟