اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

Mar 24, 2022 | 15:37:PM
آسڑیلوی کرکٹراسٹیو اسمتھ،فائل فوٹو
کیپشن: آسڑیلوی کرکٹراسٹیو اسمتھ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسڑیلوی کرکٹراسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ  نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔ 32سالہ بیٹسمین نے  لاہور میں ہونے والےٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز  میں تیز ترین 8 ہزار رنز مکمل  کر لیے۔

 اسٹیو اسمتھ اپنا85واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔  انہوں نے 151 اننگز   میں 8000 رنز مکمل کیے۔ اسٹیو اسمتھ سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 152 اننگز میں 8 ہزار رنز بنا رکھے ہیں۔

 یادرہے کہ سری لنکن کھلاڑی کمارسنگاکارا  ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار، 10 ہزار، 11 اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:      اداکارہ ٹائیکر شروف کیسی لڑکی سے شادی کے خواہشمند؟ خود ہی بتا دیا