(ویب ڈیسک)موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے 1ہزار جوان،بکتر بندگاڑیاں اور پریژن وینز اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کےمطابق سکیورٹی انتظامات اورہنگامی حالات پر قابو پانے کےلئے1ہزار پنجاب کانسٹیبلری کےجوان انٹی رائٹ کٹس کے ساتھ اسلام آباد بھجوا ئےجائیں گے۔ہنگامی صورتحال کنٹرول کرنے کےلئے2بکتر بند گاڑیوں جبکہ پکڑ دھکڑ کےلئے5پریژن وینز کوصبح 10بجے تک اسلام آباد پولیس کورپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کمانڈنٹ پی سی اور ایس ایس پی ایم ٹی کوہدایات جاری کردیں۔جوانوں کے کھانے پینے اور رہائش کے اخراجات اسلام آباد پولیس برداشت کرے گی۔
اے آئی جی آپریشنز نے فوری عملدرآمد کے لئےمراسلہ جاری کردیا۔ڈیوٹی مکمل ہونے کے بعدنفری واپس اپنے اپنے یونٹس میں رپورٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے