تیزہوائیں اور بارش۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Mar 24, 2022 | 16:04:PM

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق  کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہیگا۔

 محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چترال ، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے، پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

دوسری جانب  لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا۔شہر میں ایئرکوالٹی انڈیکس218 ریکارڈ کیا گیا۔کوٹ لکھپت 343 ،ڈیفنس 331 ،ماڈل ٹاؤن میں 283،ایچیسن کالج 264  جبکہ اقبال ٹاؤن میں شرح227 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے؟

 کراچی کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے،دن میں پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا ہوشیار۔ میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل

مزیدخبریں