یوکرین جنگ میں کتنے روسی فوجی مارے گئے ، اعداد شمار جاری

Mar 24, 2022 | 16:31:PM

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کو تین ہفتے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے ،تاہم ابھی تک سرکاری طور پر روس نے یہ کنفرم نہیں کیا کہ روس کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔اس حوالے سے نیٹو نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ماسکو کو جنگ کے پہلے مہینے کے دوران یوکرین کے میدان جنگ میں 30 سے 40 ہزار کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں۔ جن میں 7 ہزار سے 15 ہزار کے درمیان روسی فوجیوں کی ہلاکتیں بھی شامل ہیں۔
مارچ کے اوائل میں روسی وزارت دفاع نے اعتراف کیا کہ ان کے 498 روسی فوجی ہلاک اور 1,500 زخمی ہوئے ہیں۔اس سے قبل یوکرین نے بھی روس کو بھاری نقصان پہنچانے کا اعلان کیا تھا ۔
مغربی میڈیا کے مطابق نیٹو کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد کا تخمینہ یوکرین کی حکومت کی معلومات، روس کے اندازوںکو مد نظر رکھ کر لگایا گیا ۔جبکہ امریکی حکومت نے روسی یا یوکرینی ہلاکتوں کا عمومی تخمینہ فراہم کرنے سے بڑی حد تک انکار کر دیاتھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرنے والوں کی تعداد میں لڑائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو لڑائی کے دوران پکڑے گئے یا لاپتہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:فارن فنڈنگ کیس ۔۔پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کے بڑے انکشافات

مزیدخبریں