(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی کے مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیاہے،سونے کی قیمت میں اضافہ سےایک تولہ سونا 1لاکھ 31 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 1لاکھ 12 ہزار 740 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونا 28 ڈالر مہنگاہوکر 1956 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان جاری۔مزید کتنا مہنگا ہوا؟